15 جون، 2026، 3:27 PM

ضاحیہ بیروت پر صہیونی حملہ جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے، ایرانی وزارت خارجہ

ضاحیہ بیروت پر صہیونی حملہ جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے، ایرانی وزارت خارجہ

ایرانی وزارت خارجہ نے ضاحیہ بیروت کے رہائشی علاقے پر صہیونی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ لبنان کی خودمختاری اور ایران-امریکا جنگ بندی مفاہمت کی صریح خلاف ورزی ہے اور اس کے خطرناک نتائج کی ذمہ داری امریکہ اور صہیونی حکومت پر عائد ہوگی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ نے صہیونی حکومت کی جانب سے بیروت کے علاقے ضاحیہ میں ایک رہائشی مقام پر کیے گئے فوجی حملے کی شدید مذمت کی ہے، جس کے نتیجے میں متعدد لبنانی شہری شہید اور زخمی ہوئے۔

وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ دہشت گردانہ اقدام نہ صرف لبنان کی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہے بلکہ ایران اور امریکہ کے درمیان طے پانے والی جنگ بندی مفاہمت کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران صہیونی حکومت کے جرائم اور لبنان و ایران کے خلاف اس کی جانب سے بار بار جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے سلسلے میں امریکی حکومت کی براہِ راست ذمہ داری کو یاد دلاتا ہے اور اپنے فطری حقِ دفاع کے استعمال کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ نے مزید خبردار کیا کہ صہیونی حکومت کی جنگ بھڑکانے والی پالیسیوں کے نتیجے میں علاقائی امن و سلامتی کو لاحق ہونے والے خطرناک نتائج کی مکمل ذمہ داری امریکہ اور صہیونی حکومت پر عائد ہوگی۔

News ID 1939758

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha